Information About Information Tecnology
آئی ٹی کی دُنیا میں کھوئے آج کے انسان کیلئے دلچسپ معلومات ***** انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں نت نئی ایجادات نے حضرت انسان کو حیران کن آسانیاں مہیا کی ہیں اور آئے روز سامنے آنے والی ایجادات اور ایپلی کیشنز جہاں حیرانگی کا باعث بن رہی ہیں وہیں ان ایجادات کے منفی استعمال سے بھی حضرت انسان الجھن کا شکار ہے۔ آئی ٹی کی اس دنیا کا خشت اول کیا تھی اور کس نے کب رکھی جس پر آج کثیر المقاصد اور کثیرالجہت عمارت کھڑی دکھائی دے رہی ہے۔ آئیے ماضی کے چند اوراق پلٹتے ہیں۔ ٭تصویر نمبر1: یہ پہلی ای میل بھیجنے والے صاحب کی تصویر ہے۔رے ٹاملیسن نامی اس شخص نے 1971ء میں پہلی ای میل کی،نفس مضمون تو ان صاحب کو بھولا ہوا ہے، بس اوٹ پٹانگ قسم کے چند الفاظ اپنے آپ کو ہی بھیجے گئے تھے۔ ٭تصویر نمبر2: انٹرنیٹ کی دنیا میں پہلا رجسٹرڈ ڈومین سمبولکس ڈاٹ کام تھا۔یہ تاریخی لمحہ 15اگست1985ء کے روز کا تھا۔ ٭تصویر نمبر3: یہ اس پہلی ویب سائٹ کی تصویر ہے جسے wwwورلڈ وائڈ ویب کی معلومات کی فراہمی کیلئے6اگست 1991ء کوجاری کیا گیا۔ ٭تصویر نمبر4: یہ پہلی تصویر ہے جسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کیا گیا۔تصویر میں ایک مزاحیہ امریکی بینڈ لیس ہاریبل کرنیٹس کی ٹیم دکھائی دیتی ہے اور یہ اعزازورلڈ وائڈ ویب کے خالق برنرز لی کے حصے میں آیا۔ ٭تصویر نمبر5: آن لائن میسج کی بات کی جائے تو پہلا میسج امریکن آن لائن کی سروس استعمال کرتے ہوئے ٹیڈ لیونسسز نے اپنی اہلیہ کو 6جنوری1993ء کو بھیجا۔ یہ برقی پیغام یہ تھا۔”ڈرو مت، یہ میں ہوں،میں تم سے محبت کرتا ہوں اور تمہاری کمی محسوس کرتا ہوں۔بعد ازاںیہ صاحب اسی کمپنی کے وائس چیئرمین بھی بنے۔ ٭تصویر نمبر6: آجکل ویب سائٹس پر اشتہارات کی بھرمار دکھائی دیتی ہے جن کے انداز مختلف ہوتے ہیں ۔ بینر بھی ایسے اشتہارات کی ایک قسم ہے اور کسی بھی ویب سائٹ پر پہلا بینر اشتہار یہ تھا۔ اکتوبر1994ء میں جو میک کیمبلے نے اسے امریکہ کے 7عجائب گھروں کی پبلسٹی کیلئے ویب سائٹ پر لگوایا۔ ٭تصویر نمبر7: انٹرنیٹ پر آج لاکھوں روپوں کی آن لائن خریداری ہوتی ہے ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ پربکنے والی پہلی چیز کیا تھی اوراس کی قیمت کیاتھی؟یہ لیزر لائٹ پوائنٹر تھا اور شکستہ تھا۔1995ء میں بکنے والے اس پوائنٹر کی قیمت14.83امریکی ڈالر تھی۔ ٭تصویر نمبر8: 1995ء ہی میں پہلی کتاب آن لائن فروخت ہوئی۔Fluid Concepts and Creative Analogies: Computer Models of the Fundamental Mechanisms of Thought نامی یہ کتاب ڈگلس ہافس ٹیڈ ٹر کی تصنیف تھی۔ ٭تصویر نمبر9: صوتی مواصلات کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے پروگرام سکائپ پر گونجنے والی پہلی آواز اسٹونین زبان کا فقرہ تھا جس کا ترجمہ تھا۔”ہیلو!کیا تم مجھے سن سکتے ہوــ” یہ اپریل2003ء کی بات ہے۔ ٭تصویر نمبر 10: آج فیس بک کے اربوں دیوانے ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ فیس بک پر پہلا اکاؤنٹ کس کا تھا؟یہ مارک زوکربرگ تھا اور اس کا اکاؤنٹ نمبر4تھا۔(پہلے 3اکاؤنٹ تجرباتی تھے )۔ یہ اس ایپلی کیشن کے موجدوں سے ہٹ کر کسی نے پہلی بار فیس بک استعمال کی تو یہ تصویر میں نظر آنے والا اسرائیلی نوجوان ایری ہاست تھا اور مذہبی پیشوا بننے کیلئے اسرائیل میں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ ٭تصویر نمبر11: بلا شبہ یو ٹیوب تعلیمی تفریحی سرگرمیوں کیلئے کمال کی ویب سائٹ ہے مگر افسوس ایسے لوگ جن کے دماغوں میں خناس سمایا ہوا ہے اسے دریدہ دہنی اور خاص طور اہل اسلام کے مذہبی عقائد پر رقیق حملے کرنے کیلئے اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کیلئے اس دلچسپ ایپلی کیشن کا استعمال کر رہے ہیں۔ حکومت پاکستان نے بجا طور پر اس پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔یوٹیوب پر پہلی ویڈیو23اپریل2005ء کو اپ لوڈ کی گئی تھی اور اب تک13ملین افراد اس سے لطف اندوز ہو چکے ہیں۔ ٭تصویر نمبر12: ٹویٹ کرنا ایک نیا مشغلہ ہے۔ پیغام رسانی سے ہٹ کر اسے ابلاغ کی صورت استعمال کیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو آج کل ٹویٹ کرکے شہرت کے ساتھ ساتھ طعنہ زنی کا شکار بھی بن رہے ہیں۔ انٹر نیٹ کی دنیا میں پہلا ٹویٹ اس ایپلی کیشن کے موجد جیک ڈورسے نے 21مارچ2006ء کو کیا تھا
0 comments:
Post a Comment
Thanks For Your Feedback